حالات سے دلبرداشتہ 4 خواتین کی خودکشی
لاہو( نامہ نگاران ) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 3 لڑکیوں نے سپرے پی کر، زہریلی گولیاں نگل اور نہر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ فیصل آباد میں 18 سالہ رضوانہ ولد ظفر اقبال سکنہ 176 ج ب نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر سپرے پی لیا جس پر اس کی حالت غیر ہوگئی، گھر والوں نے اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد متوفیہ ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکی۔ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءنے حوالے کردی۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ ذخیرہ گشکوریاں آرائیں کی امتل قدوس دختر عبدالقدوس نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔ اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا جہاں وہ دو دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ سمبڑیال کے ڈوگرانوالہ کی 20 سالہ اقراءنے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نہر مرالہ راوی لنک نزد جامکے پل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ ریسکیو 1122 نے نعش کی تلاش جاری رکھی جو آخری اطلاعات تک مل نہ سکی۔منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ پیروالا سرگودھا روڈ کی شادو بی بی نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی۔
خودکشیاں