لندن جانے کا پروگرام نہیں، این اے 120 میں گھر گھر جاﺅنگی: مریم نواز
لاہور( خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن جانے کا پروگرام موخر کرکے این اے120میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ مریم نواز این اے 120کی الیکشن مہم کی نگرانی خود کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر اسکی رپورٹ بھی عہدیداروں سے لیں گی، اور حلقے کا وزٹ بھی کریں گی۔ ماڈل ٹاو¿ن میں سینئر رہنماﺅں اور سینئر کارکنوں کے اجلاس اور بعد ازاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف کو جتنی بار نکالو گے اللہ تعالی اسے اتنے ہی زیادہ ووٹوں سے پھر لے آئے گا۔ ایوان وزیر اعظم سے تو نکال دیا لیکن اللہ تعالی نے انہیں پہلے سے زیادہ عزت سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں محنت میں کمی نہیں آنی چاہیے کارکن الیکشن مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔ پہلے سے زیادہ مارجن کے ساتھ جیتنا ہے۔ الیکشن مہم کے دوران خود گھر گھر جاﺅں گی۔ انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا کس طرح شکریہ ادا کروں، آپ نے اپنے قائد کے استقبال میں اہم کردار ادا کیا۔ میرے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا شکریہ اداکرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں، پہلے انتخابی مہم چلاو¿ں گی بعد میں دیکھا جائیگا۔ ماڈل ٹاﺅن اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، وزیراعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان، نگہت شیخ، راحیلہ خادم حسین، عظمیٰ بخاری، ارکان اسمبلی مہر اشتیاق، ملک ریاض، چوہدری شہباز، ماجد ظہور، بلال یٰسین، رمضان صدیق بھٹی، شائستہ پرویز ملک، سید توصیف شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناءذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگی ورکرز نے گزشتہ 4 سال کے دوران نظر انداز کئے جانے پر شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔ مریم نواز نے تمام شکایات سننے کے بعد ورکرز کو یقین دلایا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا اور پارٹی کے رہنماﺅں سے کہا کہ یہ غفلت نہیں ہونی چاہئے تھی۔ گزشتہ روز مریم نواز سے ملاقات کیلئے 180 ایچ پہنچنے والوں کے موبائل فون کاﺅنٹر پر جمع کئے جاتے رہے جس نے دینے سے انکار کیا اسے کہا گیا کہ اپنی گاڑی میں رکھ کر آﺅ۔
مریم نواز