• news

فاروڈ کہوٹہ: بھارتی گولہ باری سے جواں سالہ بہن بھائی شہید، 2 زخمی

فارورڈ کہوٹہ (معاذ اللہ خان) بھارتی گولہ باری سے چھانجل فارورڈ کہوٹہ کے مقام پر 2 افراد شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ رات گئے بھارتی فوجیوں کی جانب سے اندھا دھند گولہ باری کی گئی۔ توپ کا گولہ مشتاق شیخ کے گھر پر لگا جس سے انکا 32 سالہ بیٹا نوید اور جواں سال بیٹی عاصمہ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ مشتاق شیخ اور اسکا بیٹا عنصر شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ گولہ باری تقریباً دن 4 بجے سے شروع ہوئی تھی اور رات گئے شیخ مشتاق کے گھر گولہ لگا۔

ای پیپر-دی نیشن