;;تحریک انصاف کی سیاسی مہم تبدیل‘ آصف زرداری کو ہدف بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (عزےز علوی) پاکستان تحرےک انصاف نے سابق وزےر اعظم نواز شرےف کی پانامہ کےس مےں پی ٹی آئی کی طوےل اور ٹارگٹڈ سےاسی مہم اور عدالتی لڑائی مےں نااہلی کے بعد سامنے سے ہدف ماند پڑنے پر اگلا نشانہ پےپلز پارٹی کے کو چےئرمےن آصف علی زرداری کو بنانے کا فےصلہ کےا ہے مسلم لےگ ن کے خلاف پانامہ لےکس کے خلاف تحرےک اور بعد ازاںکےس کی طوالت سے تحرےک انصاف کی قےادت خود بھی پرےشان تھی کےونکہ اس کےس کے سوا سال طوےل ہونے سے پی ٹی آئی اپنے ہدف سے دور ہو رہی تھی لےکن نواز شرےف کی نا اہلی کے بعد تحرےک انصاف کی سےاسی حکمت عملی مےں اب صرف ان کی خالی کردہ نشستNA - 120 پر ضمنی الےکشن رہ گےا ہے جبکہ چےئرمےن پی ٹی آئی عمران خان اپنی امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد کی کامےابی کےلئے بھرپور کوشش کرےں گے لےکن وہ ان کی مد مقابل محترمہ کلثوم نواز کے خلاف کسی بڑی سےاسی بےان بازی مےں نہےں جائےں گے عمران خان بار ہا کہہ چکے ہےں کہ وہ محترمہ کلثوم نواز کی دل سے عزت کرتے ہےں NA - 120 کے ضمنی الےکشن کے بعد اس حلقے سے جےتنے والے امےدوار کےلئے اگلے سےاسی منظر مےںکوئی زےادہ وقت بھی نہےں ہوگا کےونکہ 2018 ءکے عام انتخابات کےلئے تےاری پی ٹی آئی کےلئے اولےن ترجےح بن چکی ہے چےئرمےن عمران خان ن لےگ کو ڈس کرےڈٹ کرنے کےلئے شور و غوغا جاری رکھےں گے لےکن ان کےلئے اگلی سےاسی وکٹ ملناآصف زرداری کو ہدف رکھنے مےں مضمر ہوگی جس مےں سےاسی مخالفےن کو اپنے سامنے بے اثر کرنے کےلئے سنگل آﺅٹ حکمت عملی سے اگلے مراحل طے کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان اگلے عام انتخابات کےلئے اپنے سےکرٹری جنرل جہانگےر خان ترےن کے ہمراہ امےدواروں کے چناﺅ مےں عرصے سے مصروف ہےں جس پر وہ ساتھ ساتھ اپنی پارٹی قےادت کو بھی مسلسل اعتماد مےں لے رہے ہےں جبکہ پنجاب اور خےبر پختونخواہ کےلئے پارلےمانی بورڈ بھی تشکےل دئے جا چکے ہےں۔
تحریک انصاف /فیصلہ