آئی ٹی ایف نے پاکستان میں 3 ٹورنامنٹس کی منظوری دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے رواں سال پاکستان میں 3 انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان کے مطابق پی ٹی ایف کی کوششوں سے آئی ٹی ایف نے رواں سال پاکستان میں3انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کی منظوری دی ہے۔ تینوں عالمی مقابلے رواں سال نومبر اور دسمبر میں پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے لئے نامور بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور ان ایونٹس کے لئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے عہدیداران اور ایکسپرٹ بھی پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوںکو بھر پور سکیورٹی دیںگے۔ ایونٹس میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو جلد دعوت نامے بھجوائیں گے۔