• news

امریکہ: مسلمان مبلغ پر داعش کیلئے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام‘مقدمہ چلانے کا فیصلہ

نیویارک(آن لائن)امریکا کے شہر نیویارک کے پراسیکیوٹر نے ایک سرکردہ مسلمان مبلغ پر شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کی مہم چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے جمائکا کے 53 سالہ الشیخ عبداللہ الفیصل کو جمعہ کے روز حراست میں لیا تھا۔ اسی روز امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مبینہ شدت پسند عالم دین کو حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ اسے مین ہٹن کی عدالت میں پیش کرکے اس سے منسوب الزام پر مقدمہ چلایا جاسکے۔مین ہٹن کے پراسیکیوٹر سائرس فانز کا کہنا ہے کہ ملزم مسلمان مبلغ آن لائن تقاریر اور اپنی ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے پیروکاروں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے رہے ہیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم ایک کرشماتی شخصیت ہیں۔ ان کے متعدد پیروکاروں کو امریکہ اور برطانیہ میں بھی دہشت گردی کے الزامات کے شبے میں سزائیں دی جاچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن