• news

پیپلز پارٹی نے سینٹ میں چیف کمشنر اسلام آباد کیخلاف تحریک التوا جمع کرا دی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی نے سینٹ میں چیف کمشنر اسلام آباد کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے انتظامیہ میں موجود ڈیپوٹیشن افسران اور ملازمین کو ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فارغ کیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ میں 220 سے زائد افسروں اور ملازمین ڈیپوٹیشن کی رائے لینے کے بعد انتظامیہ میں ضم ہو چکے تھے۔ لیکن چیف کمشنر نے چند چھوٹے ملازمین کو واپس اپنے اداروں میں بھجوا دیا ہے جبکہ اکثریت اسی طرح کام کر رہی ہے۔ تحریک التوا پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامرا نے جمع کرائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن