وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہو گا ای سی سی کا دس نکاتی ایجنڈا ہے۔ ای سی سی اجلاس میں گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی دینے کی منظوری دی جائے گی۔ آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن کی جائزہ رپورٹ منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں مکوڑی فیلڈ سے گیس کی ایلوکیشن کا معاملہ زیرغور آئے گا جبکہ موجودہ گیس فیلڈز سے گیس نکالنے اور تقسیم کا فارمولہ بھی زیرغور آئے گا۔ صوبوں کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔