• news

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کیخلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے الحاق پاکستان کے بیان کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف ریفرنسز کی سماعت سپیکر چیمبر میں ہو گی سابق وزیراعظم سردار عتیق اور چودھری یاسین نے نااہلی ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ریفرنسز کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔ سردار عتیق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راجہ فاروق حیدر نے الحاق پاکستان کے حلف سے انحراف کیا چودھری یاسین کا کہنا ہے کہ راجہ فاروق حیدر نااہلی سے نہیں بچ سکتے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نااہلی ریفرنسز کا سامنا کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن