• news

خدمت انسانیت کا نیٹ ورک ملک بھر میں مزید فعال کرینگے: رہنما ملی مسلم لیگ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد اور این اے 120 سے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ و دیگر نے موہنی روڈ پر انتخابی دفتر کے افتتاح اور لکشمی چوک میں وکلاء کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر سندھ اور بلوچستان کی طرح این اے 120کے عوام کی بھی خدمت کریں گے۔ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کر رہے ہیں۔ خدمت انسانیت کا نیٹ ورک ملک بھر میں مزید فعال کریں گے۔ ملی مسلم لیگ سے وابستہ خواتین نے بھی ڈور ٹو ڈور مہم شروع کردی۔ حلقہ کے رہائشی عوام انرجی سیور پر مہر لگائیں گے اور جیت انشااللہ محمد یعقوب شیخ کی ہوگی۔ انتخابی دفتر کے افتتا ح کے موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ لکشمی چوک میں بھی ہونے والی نشست میں بھی وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریبات سے ملی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری شیخ فیاض احمد، حافظ طلحہ سعید، حافظ خالد ولید، احسان وٹو، شیخ مقصود ، اسحاق قاسم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ملی مسلم لیگ کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کرسی و اقتدار نہیں نظریہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملک میں دو قومی نظریہ رائج ہونے سے دہشت گردی، کرپشن اور غربت و افلاس ختم ہو جائے گی۔ حلقہ این اے 120میں ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے۔ خواتین بھی مہم میںبھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔ ہم نے انتخابی سیاست میں آنے سے پہلے بھی لوگوں کی دہلیز پر پہنچ کر خدمت کی آئندہ بھی انشااللہ خدمت انسانیت کے جذبہ سے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ اہالیان حلقہ 17 ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگائیں۔ ہم اس کامیابی کو کشمیر کے شہیدوں کے نام کریں گے۔ ہم صادق و امین قیادت پیش کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن