• news

.ایم کیو ایم دھڑوں کا متحدہ الائنس کے نام پر الیکشن لڑنے پر غور

کراچی(نمائندہ نوائے وقت) اگلے انتخابات سے قبل بعض سیاسی طاقتوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے پاکستان میں موجود تمام گروپوں کو متحد کرنے کی کوشش شروع کردی ہے، ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس حوالے سے اہم شخصیات نے تینوں گروپوں کے اہم رہنمائوں سے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں کراچی کے مفاد میں یکجا ہونے کا فارمولا پیش کیا ہے تاہم ایک جماعت کے رہنما نے تجویز دی ہے کہ وہ اپنی پہچان کو ختم نہیں کر سکتے ہیں اور کسی میں ضم نہیں ہونگے جس کے بعد یہ تجویز بھی سامنے آ ئی ہے کہ اگلے انتخابات میں ایم کیو ایم کے تمام گروپ جس میں مہاجر اتحاد تحریک کو بھی شامل کیا جائے گا اوریہ دھڑے آل پاکستان متحدہ الائنس کے نام سے حصہ لیں گے،اس اتحاد کے حوالے سے اگلے چند ہفتوں میں تیزی سے کام کیا جائے گا،ایم کیو ایم کی جانب سے پچھلے ہفتے ملتوی ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت پر دونوں گروپوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی مگر کانفرنس کے التواء کی وجہ سے یہ رہنما ایک ساتھ نہ بیٹھ سکے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پاکستان متحدہ الائنس کے قیام کے بعد الیکشن کمیشن میں ایک نشان پر انتخاب لڑنے کے لئے انتخابی نشان کی درخواست دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن