سعودی دولہا نے ہنی مون پر پستول ساتھ لے جانیوالی دلہن کو طلاق دیدی
جدہ (آئی این پی )سعودی دولہا نے ہنی مون پر پستول ساتھ لے جانے پر اپنی دلہن کو طلاق دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلہن کو نئے گھر لے کر گیا تھا لیکن اس وقت صدمے سے دوچار ہو گیا جب اسے علم ہوا کہ اس کی اہلیہ اپنے بیگ میں پستول لائی ہے۔ دولہا نے فوری طور پر اپنی دلہن کو طلاق دے دی۔ مقامی اخبار صدا کے مطابق دولہے کے سامنے وضاحت کرنے کی کوشش کرنے کے دوران دلہن کے باپ نے پستول بطور شادی کا تحفہ دینے پر لڑکی کے انکل کو مورد الزام ٹھہرایا۔