نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس‘ عید کے بعد این اے 120میں مہم تیز کرنے کا فیصلہ
نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس‘ عید کے بعد این اے 120میں مہم تیز کرنے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں گزشتہ روز مسلم لیگی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے حوالے سے میاں نوازشریف کو بریفنگ دی گئی۔ شرکاء اجلاس میں مریم نوازشریف‘ خواجہ سعدرفیق‘ میاں جاوید لطیف‘ خواجہ احمد خان‘ چودھری دانیال عزیز‘ ڈاکٹر آصف کرمانی‘ مریم اورنگزیب ودیگر شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں طے پایا عیدالاضحی کے بعد انتخابی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکاء نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔