مسلم فٹبال کلب چمن نے حسن نعمان کو بطور آفیشل ای سپورٹس فیفا پلیئر سائن کر لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) مسلم فٹ بال کلب چمن نے حسن نعمان کو بطور آفیشل ای۔سپورٹس فیفا پلئیر سائین کر لیا۔ چمن سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف فٹ بال کلب مسلم ایف سی نے حسن نعمان کو بطور آفیشل ای ۔سپورٹس پلئیر سائین کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں کلب کی نمائیندگی کرتے ہوئے رفیع الدین مسکان نے حسن نعمان کو کلب جرسی پیش کرتے ہوئے ان کی صلاحیوتوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ مسلم کلب فیفا ای ۔سپورٹس کے لئے کسی کھلاڑی کو سائین کرنے والا پہلا کلب اور حسن نعمان پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کو پاکستان میںکسی فٹ بال کلب نے اس بین الاقوامی ایونٹ کے لئے سائین کیا ہے۔ اس سے قبل حسن نعمان’’فیفا ورچوول گیمز‘‘ میں اپنی نمایاں کارکردگی کی بناء پر کئی مواقع پر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکے ہیں۔ حسن نعمان کو سال 2013میں فیفا انٹر ایکٹو ورلڈ کپ میں بہترین گول کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔جبکہ سال 2014اور 2015میں انہوں نے اسی ایونٹ میں دنیا بھر میں بہترین گول کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ جبکہ سال 2014میں ہونے والے فیفا انٹر ایکٹو ورلڈ کپ میں ’’ کنٹری چیلنج‘‘ جیتنے میں حسن نعمان نے بھر پور کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ ان کیااعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں سال 2014 میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے تعریفی خط بھی جاری کیا گیا تھا۔