فلموں کے ذریعے مشرقی اقدار کو فروغ دینا چاہیے:اداکارہ کبریٰ خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے، ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں لیکن فلم انڈسٹری کو ملک کی اقدار کو سامنے رکھ کر کام کرنا چاہیے اور فلموں میں مشرقی اقتدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دنیا پاکستان کا ایک منفرد اور مثبت تاثر ابھر سکے۔ ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں معاشرتی اقدار کوفروغ دینا چاہیے اور ان کو اچھے انداز سے پیش کرنا چاہیے تاکہ نئی نسل اقدار کوفخر سے اپنا سکے۔ فنون لطیفہ کے مختلف شعبے ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔