گلوکار پرویز مہدی کی برسی آج منائی جائیگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور گلوکار پرویز مہدی کی12 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ پرویز مہدی کا اصل نام پرویز حسن تھا انہوں نے فنی کیر ئیر کا آغاز میں ریڈیو پاکستان سے کیا پرویز مہدی نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی میںبے پناہ مقبولیت حاصل کی۔گلوکارپرویز مہدی کی مشہور غزلوں اور گیتوں میں گورئیے میں جانا تیرے نال، فیر میں تینوں یاد آواں گا، جاوے پردیسیا اور سات سروں کا بہتا دریا شامل ہیں۔پرویز مہدی کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ستار ہ امتیاز سے نوازا۔ پرویز مہد ی 29اگست2005 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔