بغداد: داعش کا کار بم دھماکہ‘ فوجیوں سمیت11 ہلاک‘26 زخمی
بغداد (اے ای پی) عراقی کے دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے الصدر میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ مرنیوالوں میں فوجی بھی شامل ہیں۔ ادھر تلعفر میں شدید لڑائی جاری ہے۔ نینویٰ صوبے میں یہ داعش کا کنٹرول رہ گیا۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم عبادی جلد شہر کا دورہ کریں گے اور باقاعدہ فتح کا اعلان کر دیا جائے گا۔ داعش نے بغداد میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ مارکیٹ اور متعدد سٹالز کو نقصان پہنچا۔