سٹاک مارکیٹ: کاروبار کے آغاز پر شدید مندا‘ انڈیکس41 ہزار کی سطح پر آ گیا‘99 ارب ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا، 100 انڈیکس667.53 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41974.22پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ سرمایہ میں99 ارب63 کروڑ57 لاکھ21 ہزار430 روپے کا گھاٹا ہواجبکہ خرید و فروخت میں 7 کروڑ 38 لاکھ38 ہزار350 حصص کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں3ارب67 کروڑ 26 لاکھ57 ہزار420 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر377 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 266 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا اور25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر10کروڑ31 لاکھ 76 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم5 ارب 70کروڑ58 لاکھ57 ہزار 608 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹل 88کھرب 72 ارب 56کروڑ12 لاکھ42 ہزار371 روپے سے گھٹ کر 87کھرب 72 ارب 92کروڑ55 لاکھ 20 ہزار941روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندا رہا اور ایک کمپنی کے حصص میں استحکام رہا جبکہ3کروڑ15لاکھ 91ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔