• news

لاہور چیمبر اور سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کے درمیان جنگلات کے فروغ کیلئے معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر اور سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی ایک معاہدے کے تحت جنگلات کے فروغ اور اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ معاہدے پر لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رشید نے دستخط کیے۔ سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، معظم رشید اور تہمینہ سعید چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن