شرجیل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے، جس کے تحت پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کو معطل کیا ہوا ہے جبکہ کرکٹرز کے خلاف کیس بھی چل رہا ہے۔ٹیسٹ کرکٹر کو معطلی کی سزا سمیت 5سال کی پابندی اور 20لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔