• news

سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف بچوں کو ہفتے میں 2 دن تربیت دینگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ٹیم سنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف نے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ کےلئے سپورٹس بورڈ پنجاب بہترین اقدامات کر رہاہے ، سپورٹس بورڈپنجاب نے انٹرنیشنل معیار کا سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول بنایا ہے جو پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا جدید ترین سوئمنگ پول ہے ، جس میں سنوکر روم بھی بنایاگیا ہے جس کا افتتاح کرکے مجھے خوشی ہورہی ہے کھیلوں کے بہترین انفراسٹرکچر کو قائم کرنے کےلئے پنجاب میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں صوبہ بھر میں گراو¿نڈز اور جمنازیم بنائے جارہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ محمدآصف سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ کمپلیکس پر بھی سنوکر کے فروغ کےلئے بچوں کی تربیت دیںگے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقارا حمد گھمن نے کہا ہے کہ محمد آصف نے پوری دنیا میں پاکستان کا سرفخر سے بلند کیا ہے سنوکر کے فروغ کےلئے ہم محمد آصف کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر بہترین سنوکر روم بنایا گیا ہے جہاں پرمحمد آصف اور ان کی ٹیم ہمارے کھلاڑیوں کو ہفتہ میں دو دن تربیت دیں گے، یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے ، سنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف نے مزید کہا ہے کہ خواہش ہے کہ سنوکر کےلئے انٹرنیشنل سطح کی اکیڈیمی بنائے جائے ، سپورٹس بورڈپنجاب کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جو سنوکر سمیت تمام گیمز کےلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پاکستان کا سب سے میعاری اور اپنی نوعیت کا واحد سوئمنگ پول ہے اس پر دو دن سوئمنگ کی تربیت کرکے مجھے خوشی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن