عمران خان نے الیکشن کمشن کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد (وقائع نگار) عمران خان نے الیکشن کمشن کی جانب سے شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں، الیکشن کمشن کا حکم نامہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عمران خان نے بابر اعوان کے ذریعے الیکشن کمشن کے 10 اگست کے حکم نامہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں۔آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت صرف ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار ہے۔ درخواست گزار کے مطابق الیکشن قوانین 2017 کی تیاری میں الیکشن کمشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی۔ اگر الیکشن کمشن کے پاس پہلے سے یہ اختیار ہوتا تو نئے بل میں یہ تجویز کیوں دی جاتی؟