• news

ہر پانچ میں سے دو پاکستانی سمجھتے ہیں معاشرے میں غریبوں کی مدد کا جذبہ کم ہو رہا ہے :گیلپ سروے

اسلام آباد(صباح نیوز)ہر پانچ میں سے دو پاکستانی سمجھتے ہیں کہ معاشرے میں غریبوں کی مدد کا جذبہ کم ہو رہا ہے۔گیلپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق 31 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ غریبوں کی مدد کا جذبہ بڑھ رہا ہے ۔38 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ جذبہ کم ہورہا ہے اور 31 فیصد کے مطابق اس میں کوئی فرق نہیں آیا۔12 سال قبل جب یہی سروے کیا گیا تو 25 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ غریبوں کی مدد کا جذبہ بڑھ رہا ہے 44 فیصد کا کہنا تھا کہ اس میں کمی آ رہی ہے جبکہ 31 فیصد نے کہا کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔

ای پیپر-دی نیشن