ارکان اسمبلی‘ وزراءپر انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پابندی ٹرن آﺅٹ کم ہونے کا سبب بن سکتی ہے: سعد رفیق
لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منتخب ارکان اسمبلی اور وزراءپر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی غیر آئینی اور غیر منصفانہ ہے اور یہ ناروا پابندی ووٹر ٹرن آﺅٹ میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ این اے 120کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں کو حلقے کا دورہ کرکے انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔