• news

ماضی میں بھرتی کئے گئے اساتذہ پڑھانے کے قابل نہیں: وزیر تعلیم بلوچستان

کوئٹہ (بی بی سی ڈاٹ کام) بلوچستان کے وزیر تعلیم عبد الرحیم زیارتوال نے سرکاری اساتذہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی اکثریت پڑھانے کے قابل نہیں ہیں۔ سرکاری اساتذہ کے بارے میں یہ سخت ریمارکس انھوں نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی تقریبِ انعامات سے خطاب کے دوران دیئے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی انتظامیہ روزانہ محکمے کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہتی ہے لیکن تعلیم کے فروغ کے لیے کوئی کام نہیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم بچوں کو سرکاری سکولوں میں صحیح تعلیم دیں تو لوگ پرائیویٹ سکولوں میں اپنے بچوں کو نہیں بھیجیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن