• news

خواجہ سراﺅں نے بھی مردم شماری کے نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا: نیلم بوبی

فیصل آباد (آئی این پی) خواجہ سراﺅں نے بھی مردم شماری کے نتائج قبول کر نے سے انکار کر دیا 10000خواجہ سراءصرف کر اچی میں رہتے ہیں پاکستان میں ہماری آبادی زاروں میں نہیں لاکھوں میں ہے اس مسئلے پر ہم سڑکوں پر آئیں گے اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے خواجہ سراءنیلم بوبی نے گز شتہ روز ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے کہا کہ پہلے معاشرے نے ہمیں قبول نہیں کیا ہمیشہ خواجہ سراﺅں کو حقارت کی نظر سے دیکھا گیا سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ہمارے شناختی کارڈ بنا کر معاشرے میں عزت دی گئی اب ہو نے والی مردم شماری میں پاکستاں بھر میں ہماری تعداد کو انتہا ئی کم 1040بتا یا گیا اتنے خواجہ سراءتو صرف کرا چی میں رہائش پذیر ہیں۔ سیون شریف کے میلے میں 50ہزار سے زائد خواجہ سراءشرکت کر تے ہیں ہم اس مردم شماری کو قبول نہیں کرتے ہمارے ساتھ ناانصا فی ہوئی ہم سڑکوں پر اپنے طریقے سے احتجاج کر یں گے اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر یں گے۔ قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبا ئی اسمبلیوں میں بھی ہماری ایک ایک نشت مخصوص ہونی چاہیے تا کہ خواجہ سراءبھی اپنے حقوق کےلئے ہر سطح پر آواز اٹھا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن