سعودی عرب جانے والی کمیٹی میں دونوں مجالس قائمہ کے چیئرمین شامل نہیں حافظ حمد اﷲ وزارت مذہبی امور سے ناراض جبکہ حافظ عبدالکریم وزیر بن گئے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سعودی عرب جانے والی حج ایڈوائزری کمیٹی میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مجالس قائمہ برائے مذہبی امور و بین المذاہب کے چیئرمین شامل نہیں۔ سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی کے چئیرمین حافظ حمد اﷲ وزارت مذہبی امور سے نالاں ہیں اس لئے انہوں نے حج وفد کے ساتھ سعودی عرب جانے سے انکار کر دیا۔ جب قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کے چیئرمین حافظ عبدالکریم وزیر مواصلات بن گئے تاحال مجلس قائمہ کے چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوا اس لئے اس سال پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مجالس قائمہ کی نمائندگی نہیں۔