جمشید دستی کی طبیعت ناساز‘ پولیس چالان پیش نہ کرسکی‘ سماعت 12ستمبر تک ملتوی
کوٹ ادو (خبر نگار) عوامی راج پارٹی کے سربراہ وممبر قومی اسمبلی جمشےد دستی کے خلاف درج مقدمات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت مےں سماعت، مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے چالان عدالت پیش نہ کرنے اور جمشید دستی کی طبےعت نا ساز ہونے پر عدالت نے سماعت12ستمبر تک ملتوی کر دی۔