لاہور‘ اسلام آباد‘ کراچی ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر سے جواب طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد‘ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو 3 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار سول ایوی ایشن ملازمین کے وکیل عامر سعید راں نے مو¿قف اختیار کیا کہ سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ایئر ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن سروسز مینجمنٹ غیرملکی کمپنی کے سپرد نہیں کی جا سکتی۔ ایئرپورٹس کی مینجمنٹ غیرملکی کمپنی کے سپرد کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہے۔