• news

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی استدعا ہائیکورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات پر نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزار عدالت پیش نہ ہوئے جس پر کاروائی بغیر سماعت کے غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نوازشریف عدلیہ مخالف بیان بازی کے ذریعے عوام کو اُکسانے کی کوشش کررہے ہیں، نوازشریف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن