غربت کے خاتمہ کیلئے چینی ماڈل اپنانا ہو گا: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کے ماڈل کو اپنانا ہو گا۔ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ترقی کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کاروباری روابط شروع کئے، معاشی ترقی کیلئے پاک چین مشترکہ منصوبوں کی ضرورت ہے۔ سی پیک کے تحت گوادر تجارت کا روٹ ہو گا۔ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرامن ہے۔