مریم نواز کو داتا دربار پر سرکاری پروٹوکول دینے کیخلاف تحریک انصاف کا حکومت پنجاب کو مراسلہ
اسلام آباد (آن لائن) مریم نواز کو داتا دربار پر سرکاری پروٹوکول اور این اے 120کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے استعمال پر تحریک انصاف نے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلہ تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس کی طرف سے تحریر کیا گیا۔ جس میں لکھا کہ این اے 120کی انتخابی مہم میں مریم نواز کی جانب سے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے ماڈل ٹاو¿ن کیمپ آفس میںمریم نواز کس قانون کے تحت سیاسی میٹنگز کرتی ہیں۔ داتا دربار کے دورے کے دوران مریم نواز کو کس قانون کے تحت سرکاری پروٹوکول دیاگیا؟ اس کے علا وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باوجود پرویز ملک اور دیگر حکومتی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی انتخابی مہم میں شریک ہیں۔