-امریکا نے نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ کرلیا
واشنگٹن (اے این این)امریکہ نے نیواڈا کے صحرا میں نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ کیا ہے ۔امریکی نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ریاست نواڈا کے صحرا میں یہ تجربات کئے گئے۔ان تجربات کیلئے ایف 15ای طیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے دوران بی 61سیریز کے نئے ایٹمی بم ایک خشک جھیل میں گرائے گئے تاہم ان ایٹمی بموں پر وار ہیڈ نصب نہیں تھے۔ان تجربات کا مقصد نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا جائزہ لینا تھا اور اب ان تجربات کے نتائج کا سائنسدان جائزہ لے رہے ہیں۔ادارے کے مطابق یہ تجربات8 اگست کو کئے گئے تھے۔