”ارکان اسمبلی کی عزت کی جائے“پنجاب حکومت کا تمام محکموں کے افسروں کو حکم
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے افسران کو ارکان اسمبلی کی عزت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے نوٹیفکیشن تمام محکموں کے سربراہوں، کمشنر ، ڈی سی ، دیگر اداروں کے سربراہوں کو لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعلی افسران ارکان اسمبلی کی فون کالز لازمی سنیں گے ۔ اگر افسر کسی سرکاری میٹنگ میں مصروف ہونگے تو وہ اسی روز اراکین اسمبلی کی کال جو وہ اٹینڈ نہیں کر سکے تھے اس کا جواب دیں گے جبکہ اگر افسر کسی وجہ سے اس دن اس کال کا جواب نہیں دیں سکیں گے تو وہ اگلے روز تک ارکان اسمبلی کی ٹیلی فون کال کا جواب دینے کے لازمی پابند ہونگے اس لیٹر میں کہا گیا ہے کہ افسران اتھارٹی کے ہدایت پر سنجیدگی سے عمل کریں گے ۔ اور اس میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔