نارنگ منڈی: عطائی لیڈی نے درد ختم کرنے کیلئے انجکشن لگا کر پیٹ میں بچہ ہلاک کر دیا
نارنگ منڈی (نامہ نگار) محلہ محمد پورہ میں واقع پرائیویٹ کلینک میں عطائی لیڈی نے درد ختم کرنے کےلئے انجکشن لگاکر ماں کے پیٹ میں بچے کو ہلاک کر دیا‘ شہریوںکا افسوسناک واقعہ پر اعظم علی باجوہ کی قیادت میں محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرکےخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ رحمان پارک کے محنت کش احمدکی حاملہ بیوی کو دوران ڈلیوری زچہ بچہ سنٹر لایا گیا جہاں لیڈی عطائی نے پیسوں کے لالچ میں ایسے انجکشن لگا دیئے جس سے ماں کے پیٹ میں بچہ بھی ہلا ک ہوگیا زچہ کی حالت بھی تشویشناک ہوگئی۔ شہریوں نے احتجاج کرتے بتایاکہ نارنگ منڈی میں ہرگلی محلہ میں غیرقانونی شعبہ صحت سے نابلد زچہ بچہ سنٹر قائم ہےں جو حاملہ خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہےں۔ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت کے باعث سرعام چل رہے ہےں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔