• news

-علی جہانگیر صدیقی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے علی جہانگیر صدیقی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔ علی جہانگیر صدیقی جے ایس بینک اور متعدد دوسرے کاروباری اداروں کے عہدیدار ہیں۔ جہانگیر صدیقی سٹاک مارکیٹ کی بھی بڑی شخصیت ہیں۔ دریں اثناءکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ان کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 7ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن