• news

-بار بنچ تنازعہ، سیشن ججز کااجلاس بلانے پر رجسٹرار ہائیکورٹ استعفیٰ دیں: پنجاب بار کونسل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل نے بار بنچ تنازع پر سیشن ججز کا اجلاس منعقد کرنے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ پنجاب بار کونسل کا ہنگامی اجلاس وائس چیئرمین ملک عنایت اللہ اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بار اور بنچ کے موجودہ تنازع کو تاریخی اور اخلاقی اعتبار سے دیکھا جائے۔ جوڈیشری کو ججز تنازع کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے مگر سیشن ججز کے اجلاس نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ وکلاءنے عدلیہ کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے امید کرتی ہے کہ وہ سیشن ججز کے اجلاس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن