• news

افغانستان میں بھارتی بالادستی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خطے میں بھارت کی بالادستی پاکستان اور افغانستان کے عوام کو قابل قبول نہیں۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد خطے میں نئی سکیورٹی پالیسی متعارف کرائی گئی۔ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ عید کے بعد وزیر خارجہ روس، چین اور یورپ کا دورہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن