• news

لاہور، فیروز والا میں لاکھوں کے ڈاکے، شہری نقدی، زیورات سے محروم، قربانی کے بکرے چوری

لاہور/ فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ تفصےلات کے مطابق ڈاکونواب ٹاﺅن کے علاقہ پر صہیب کے گھر میں اس کی فیملی کو یرغمال بناکر 6 لا کھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس بی کے علاقہ میں امین کے گھر میں فیملی کو یرغمال بناکر 4 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فون، ملت پارک کے علاقہ میں عثمان سے3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون لیکر فرار ہوئے۔ غالب مارکیٹ کے علاقہ میںغفار کے گھر میں اس کی فیملی سے 2 لاکھ 15 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مناواں سے جاوید کے گھر سے فیملی کو یرغمال بناکر2 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون، اکبری گیٹ میں میاں جہانگیر کی فیملی کو یرغمال بناکر 1 لاکھ 60 ہزار کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے شہرکے مختلف علاقوں مےں راہزنی کی وارداتوں مےں 6 شہرےوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ چوروں نے سا ند ہ میںسے محمود،لار ی اڈا میںسے ا بر اہیم کی گاڑیاں جبکہ نو اب ٹا ﺅ ن میںسے آفتاب، نصیر آ با د میںاخلا ق،بھا ٹی گیٹ میںبلا ل،چو ہنگ میںفیصل اورسو ل لا ئن میںسے خا لد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق محمد ندیم اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھا کہ راستے میں ڈاکوﺅں نے روک لیا۔ جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لوٹ لیا۔ ان سے نقدی، زیورات اور موبائل چھین لئے۔ ڈاکو مریدے اور سٹی سرکل میں گن پوائنٹ پر دو افراد سے قربانی کے بکرے چھین کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے موٹروے پل کے قریب شہری سے 70 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ چوروں نے ورکشاپ میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے میاں فرحان رﺅف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن