• news

آپریشن ردالفساد: لاہور سے 2 دہشت گردوں سمیت 39 مشتبہ گرفتار، اسلحہ، گولہ بارود برآمد

لاہور/ راولپنڈی/ کوئٹہ (نامہ نگار+ آئی این پی+ بیورو رپورٹ) کاو¿نٹر ٹےررازم ڈےپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور مےں کارروائی کرتے ہوئے دومبےنہ دہشت گر دوں کو گر فتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار مےں دھما کہ خےز مواد، ہےنڈ گرنےڈ اوردہشت گردی واردات مےںاستعمال ہونے والے آلات بر آ مد کر لئے ہےں۔ گرفتار دہشت گر دوں کا تعلق کالعدم تنظےم تحرےک طالبان (غازی فورس) سے بتاےا جاتا ہے۔ تفصےلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز پرانا راوی پل چوک رنگ روڈ پر چھاپہ مار کر دو مبےنہ دہشت گردوں امجد خان اور اکرام اللہ کو گرفتار کر لےا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتےش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دےا گےا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کے دہشت گر داہم سرکاری تنصےبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شخصےات کو نشا نہ بنانا چاہتے تھے۔ مزید برآں ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری، رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، کوہلو اور سوئی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹے میں 8 افغانیوں سمیت 39 مشتبہ افرادگرفتارکر کے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن اور کاروائیاں کیں۔ یہ کاروائیاں اسلام آباد، فیصل آباد، کوہلو اور سوئی میں کی گئیںجن میں گزشتہ 48 گھنٹے میں 8 افغانیوں سمیت 39 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا۔ کوہلو اور سوئی میں 12 دہشت گردوں نے ہتھیارڈال دیئے، ہتھیارڈالنے والوں میں 2 اہم دہشت گردکارغنی اورولی خان شامل ہیں۔ ضلع کوہلو میں کالعدم تنظیم یو بی اے کے اہم کمانڈر محمد حسین عرف مخدوم نے اپنے تین ساتھیوں سمیت کوہلو میں حساس ادارے کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ فراری کمانڈر محمد حسین گزشتہ 17 سالوں سے یوبی اے کے لئے کام کررہا تھا اور کوہلو، سبی، کاہان، میوند اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں فورسز پر راکٹ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھا۔

ای پیپر-دی نیشن