اسلام آباد: ناکہ پر پولیس کی فائرنگ‘ شہری ہلاک‘ وزیرداخلہ کا نوٹس‘ رپورٹ طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) راول ٹاﺅن اسلام آباد میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے کار سوار دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے روکنے پر کار سوار رکے اس کے باوجود پولیس نے فائرنگ کردی۔ گاڑی کے مختلف حصوں پر گولیوں کے نشان ہیں۔ فائرنگ سے زخمی کار سوار کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک شخص کی لاش کو گاڑی میں ہی چھوڑ گئے۔ دریںاثناءوزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے راول ٹاﺅن ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئی آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔