خیبرپی کے حکومت کاپشاور میں ریپڈبس ٹرانزٹ منصوبے کی تعمیر کیلئے ٹینڈر کھولنے کا فیصلہ
پشاور(صباح نیوز)صوبہ خیبرپی کے حکومت نے پشاور میں ریپڈبس ٹرانزٹ منصوبے کی تعمیر کیلئے ٹینڈر عیدالاضحی کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس کو بتایا گیاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے منصوبے کے لئے مالی تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس منصوبے سے صوبے کے سب سے بڑے شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ٹینڈر