• news

;;ٹیکساس: سمندری طوفان سے ہلاکتیں 30ہو گئیں، لوٹ مار، ہوسٹن میں کرفیو نافذ

ٹیکساس+ ہوسٹن+ لاس اینجلس (نیوز ایجنسیاں+ اے اےف پی ) امریکی ریاست ٹیکساس سمندری طوفان ”ہاروی“ سے ہلاکتوں کی تعداد30 ہو گئی ہے جبکہ 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ تقریبا 30 ہزار افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا۔ ہوسٹن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کارروائی کر کے اب تک 2ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ لوٹ مار کی اطلاعات ہیں ہوسٹن میں کرفیو نافذ ہے ،ڈیموں میں پانی انتہائی سطح سے اوپر آ گیا ہے۔ ہوسٹن میں قائم کیمیکل پلانٹ کی قریبی آبادی کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔ چون کھرب کا نقصان ہوا ہے ۔ادھر امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کی تنظیم نے سیلاب متاثرین کیلئے امریکہ بھر سے 1 ملین ڈالر سے زائد رقم جمع کر لی ہے جس کو متاثرین کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن