روس اور قطر کا تجارتی تعلقات بڑھانے، توانائی سیکٹر میں تعاون کا عزم
دوحہ (اے ایف پی) روسی ویزر خارجہ سرگئی نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمنسے ملاقات میں تجارتی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔لارﺅف نے کہا اقتصادی و معاشی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ انرجی سیکٹر میں تعاون بڑھائیں گے۔ دونوں ممالک گیس پیدا کرنے والے 4 ممالک میں سے سرفہرست ہیں۔ شیخ التحانی نے کہا بحران کے 90 روز مکمل ہونے کے باوجود ہم اس پوزیشن پر کھڑے ہیں۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔