• news

انصاف نہیں ہوا: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا بینظیر بھٹو قتل کیس میں انصاف نہیں ہوا۔ فیصلے کے بعد پاکستان کی سیاست میں دہشت گردی بڑھنے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بینظیر بھٹو قتل کیس میں وارث کوئی نہیں تھا۔ جس کیس میں وارث نہ ہو‘ وہ کیس مضبوط نہیں ہوتا۔ انصاف ہوتا نظر نہیں آیا۔ ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے 4 برسوں میں 35 ارب روپے قرضہ لیا۔ ایل این جی کرپشن میں ملوث شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا۔ پاکستان کی فوج اور عدلیہ بدل گئی ہیں۔ حدیبیہ پیپرز کیس نہ کھولنے کے خلاف عدالت گیا ہوں۔ شریف خاندان کبھی نہیں چاہے گا یہ کیس کھلے۔ اس میں شہبازشریف بھی نااہل ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن