• news

پاکستان بڑی قربانیاں دیں برکس اجلات میں بھارتی خدشات پر بات نہیں ہو گی: چین

بیجنگ(آن لائن) چین نے کہا ہے آئندہ ہفتے ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کے پاکستان سے دہشتگردی کے بارے میں خدشات کے ایشو پر بات چیت نہیں کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چیونائنگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہا ہے اور اس نے اس جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ ہ عالمی برادری کو پاکستان کی اس جنگ میں کردار اور قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ہم آگاہ ہیں کہ بھارت کو پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے کچھ خدشات ہیں۔ تاہم برکس سربراہی اجلاس میں یہ ایشو زیر بحث لانا کوئی مناسب بات نہیں۔ انہوں نے کہا انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے تیار ہیں کیونکہ یہ تمام ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن