• news

کلثوم نواز کی سرجری کامیاب،نواز شریف ساتھ رہے

لندن ( عارف چودھری +نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن کے ہسپتال میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کی۔۔ کلثوم نواز گلے کے کینسر کی سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہیں، نواز شریف نے کلثوم نواز کو آپریشن تھیٹر لے جانے سے پہلے عیادت کی۔ اہل خانہ نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔ نواز شریف بیگم کلثوم نواز سے ملنے کے بعد ان کے معالجین سے بھی ملے جنہوں نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ کلثوم نواز کا مرض قابل علاج ہے اور وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی تاہم انہیں علاج کے سلسلے میں ابھی کچھ دیر ہسپتال ہی میں رہنا ہو گا۔ نوازشریف عیادت کے لئے پہنچے تو بیگم کلثوم نواز نے کہا کہ آپ کے آنے سے حوصلہ ملا۔ علاوہ ازیں بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ رات سرجری ہوئی، مریم نواز نے والدہ کی صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ والدہ کی سرجری شروع ہو گئی ہے، والدہ کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔ سرجری کے بعد کلثوم نواز کو آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ کلثوم نواز ایک روز آئی سی یو میں رہیں گی

ای پیپر-دی نیشن