• news

ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ: 4 لڑکیاں، کمسن بچہ زیادتی کا شکار

ننکانہ صاحب+ فیصل آباد + پاکپتن + اوکاڑہ (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) مختلف مقامات پر 3 لڑکیوں اور کمسن بچے کو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد کے تھانہ گڑھ کے علاقہ دربار پیرن سائیں کے نزدیک عمران کی بہن (ش) سودا سلف لیکر بازار سے واپس آرہی تھی کہ راستہ میں 6 ملزموں نے اغوا کرکے ڈیرہ پر منتقل کر دیا جہاں ملزم ناصر نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پاکپتن کے نواحی گائوں 86/D کے حیدر عباس کا بھانجا کامران اپنی والدہ کے پاس کھیل رہا تھا کہ ملزم محمد نعیم عرف شریف آیا‘ بچے کو ساتھ لے گیا‘ کافی دیر بعد ورثاء کی تلاش پر دیکھا کہ ملزم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ علاوہ ازیں 3/EB کے محمد صابر کے گھر میں رات گئے عامر وغیرہ تین افراد گھس گئے جنہوں نے محمد صابر کی بیٹی کو اغوا کرکے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی قصبہ 44 جی ڈی کے منظور احمد کی بیٹی فوزیہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ اوباش عمران عرف مانی نے گھر میں داخل ہوکر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فوزیہ کی چیخ و پکار سن کر گھروالے جاگ گئے جنہوں نے عمران کو قابو کرکے کمرے میں بند کر دیا۔ بعدازاں عمران کا والد اور اس کی والدہ سمیت دس افراد ڈنڈوں‘ سوٹوں سے حملہ کرکے عمران عرف مانی کو چھڑوا کر لے گئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق موڑ کھنڈا کے رہائشی عبد الغفور کی 13سالہ بیٹی (ر)ہائوسنگ کالونی ننکانہ میں اشرف کے گھر کام کرتی تھی کہ گزشتہ روز وہ اشرف کے گھر سے سودا سلف لینے دکان پر جا رہی تھی کہ ملزمان مزمل، اجمل، جہانگیر اغوا کر کے لے گئے اور مزمل نے (ر) کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن