کون کہاں عید منائے گا ؟
اسلا م آ با د(آن لائن) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں عید الاضحی منائیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ عیدالاضحی لندن میں منائیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں ،خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے ۔عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری لاہور، تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالہ میں عید الاضحی منائیں گے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور میں،،وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں منائیں گے ۔