• news

این اے 120 کے مسائل عوام کی دہلیز پر جا کر حل کرینگے: سیف اللہ خالد، یعقوب شیخ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، امیدوار این اے120محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگا کر وطن عزیز کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کریں۔این اے120کے مسائل عوام کی دہلیز پر جا کر حل کریں گے۔حلقے سے بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔محمد یعقوب شیخ کا اس حلقے سے کھڑا ہونا حق کی فتح ہے۔مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں ،وکلاء رہنمائوںنے حلقہ این 120سے ملی مسلم لیگ کے امیدوار محمد یعقوب شیخ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈورمہم چلائیں گے اور ملی مسلم لیگ کو کامیاب کروائیں گے۔ملی مسلم لیگ کے مرکزی انتخابی دفتر لکشمی چوک میں محمد یعقوب شیخ نے جماعتوں کی جانب سے حمایت کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نظریاتی سیاست کرنے میدان میں نکلے ہیں۔انتشار کی بجائے اتحاد کی سیاست کریں گے۔حلقہ این اے120کے علاقوں کارپوریشن چوک،آئوٹ فال روڈ،توحید پارک میں بھی ملی مسلم لیگ کے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا۔راجگڑھ یوسی 64میں محمد یعقوب شیخ نے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی اور اہلیان علاقہ سے سترہ ستمبر کوانرجی پر مہر لگانے اور ملی مسلم لیگ کو کامیاب بنانے کے وعدے لئے۔ملی مسلم لیگ کے مرکزی انتخابی دفتر لکشمی چوک میں پاکستان زندہ باد پارٹی کے مرکزی چیئرمین سردار آفتاب احمد ورک ایڈوکیٹ،انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین محمد شفیق رضا قادری،ختم نبو ت انٹرنیشنل کے چیئرمین علامہ ممتاز اعوان،ٹیچرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر حافظ طلحہ سعید ،سول سوسائٹی سرکل پاکستان کے رہنما علی عمران شاہین نے ملی مسلم لیگ کی این اے120میں حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پرپاکستان زندہ باد کے مرکزی صدر کلیم احمد،عدنان اشرف،صدر لاہورممتاز حسین،عقیل چوہدری ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔این اے120سے ملی مسلم لیگ کے امیدوار محمد یعقوب شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان زندہ باد پارٹی،انجمن شہریان لاہور،ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے این اے120میں حمایت کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ پاکستان زندہ باد پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔ چیئرمین سردار آفتاب احمدخان ورک ایڈوکیٹ نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی جماعت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو قوم کی خدمت کر رہی ہے۔ انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین محمد شفیق رضا قادری نے کہا کہ این اے120میں محمد یعقوب شیخ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ دریں اثناء رات گئے ملی مسلم لیگ کے حلقہ این اے120کے علاقوں کارپوریشن چوک، آئوٹ فال سگیاں میں الیکشن آفس کا افتتاح ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، امیدواراین اے120محمد یعقوب شیخ نے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن